• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورٹ فیس میں کئی گنا اضافہ کسی صورت قبول نہیں ، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے اجلاس میں پنجاب فنانس ترمیمی ایکٹ 2024 کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یکا یک کورٹ فیس میں کئی گنا اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے۔کل تک مہنگائی کو جواز بناکر مظاہرے اور احتجاجی تحریکیں چلانے والوں نے آج ہر چیز میں ریکارڈ مہنگائی کر دی ۔ اس ظلم اور ناانصافی پر وکلاء برادری بھی کسی احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اجلاس میں ترمیمی ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ترمیمی ایکٹ اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔
اسلام آباد سے مزید