• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاپے اور پکڑ دھکڑ حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے گزشتہ رات سے کلی اسماعیل ،کلی عالمو ، کلی شابو ، سریاب ، کلی غریب آباد برمہ ہوٹل ، کلی لوہڑ کاریز اور کوئٹہ کے دیگر بلوچ آبادی والے علاقوں میں سرچ آپریشن ، چھاپوں، چادر چاردیواری کے تقدس ، انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ لوگوں کی پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس ناروا عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آج بھی بلوچستان کے معاملات وہی غیر جمہوری قوتیں چلا رہی ہیں جو بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور رات کے اندھیروں میں خوف وہراس پھیلانے کے لیے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے ذہنی کوفت کا شکار کر رہے ہیں یہ نا روا عمل ہمیں کسی صورت قبول نہیں اور اس کے خلاف سیاسی و جمہوری احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید