کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہاہےکہ گوادر میں بلوچ قومی اجتماع کی راہ میں رکاوٹوں سے ثابت ہوگیاہےکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے پرامن عوام کے خلاف حکومت اور فورسز تشدد پر اتر آئی ہے۔یہ بات انہوں نے فون پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وہ اور محراب گچکی ایڈووکیٹ دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف رکاوٹوں کے باوجود شدید گرمی میں گوادر کے قریب پہنچ گئے ہیں اور امید ہے کہ وہ ہر حال میں بلوچ قومی اجتماع میں شریک ہونگے۔