• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں احتجاج عوام کو ترقی سے دور رکھنے کی سازش ہے، شکور مری

کوئٹہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میرعبدالشکور مری نے کہا ہے کہ سی پیک اور گوادر پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کا حب ہے اس کے مستقبل کو سبوتاژ کرنے کے لئے گوادر میں احتجاج ہورہا ہے، احتجاج کو پروان چڑھانے والے پہلے پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عہدوں پر بیٹھے ہوئے اپنے عزیز و اقارب کو ان عہدوں سے ہٹا کر سرکاری مراعات نہ لیں اور بلوچستان کے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے احتجاج کی بجائے پارلیمانی اور قانونی طریقے پر عمل پیرا ہوکر مسائل کے حل کو یقینی بنائیں ، بیان میں انہوں نے کہا کہ جب بھی بلوچستان میں ترقی کا پہیہ تیز رفتاری سے گھومنا شروع ہوتا ہے اسی وقت صوبے میں بیرونی قوتوں کے ایماء پر احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے گوادر میں احتجاج سی پیک اور گوادر کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے باسیوں کو سہولیات اور ترقی کے عمل سے دور رکھنے کی سازش ہے۔
کوئٹہ سے مزید