کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سے اغوا ہونیوالے معروف صنعتکار لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔ذوالفقار احمدکو23جولائی کی شام کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ذوالفقار احمد کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے ذولفقار احمد کے لاہور میں انکے گھر پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انھیں اغوا کراچی سے کیا گیا لیکن وہ لاہور میں اپنے گھر پہنچے۔کراچی سے باہر انھیں کب اور کون افراد یا ادارے لے کر گئے اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔