اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ غیر متعدی امراض عالمی سطح پر موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور پر ابھر رہے ہیں جو پاکستان میں ہونیوالی اموات کا 60فیصد ہیں۔ ان بیماریوں کی بنیادی وجوہات میں مضر صحت چینی کا زیادہ استعمال، الٹرا پروسیسڈ فوڈز، تمباکو کا استعمال اور ورزش نہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے اجلاس میں ماہرین صحت دیگر پیشہ ور افراد موجود تھے۔ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی نے دل اور اس سے متعلقہ بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔ پروفیسر ڈاکٹر کرنل (ر) شکیل مرزا، جنرل سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن، منور حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔