اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے )پی ایم اے ڈی ٹرانسفر پالیسی کے تحت کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (راولپنڈی کمانڈ) نے بڑی تعداد میں گریڈ سترہ کے اسسٹنٹ اکائونٹس افسران (اے اے او) کی تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں، جنہیں ایک سیکشن سے دوسرے سیکشن میں بھیج دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق جن 32 افسران کا تبادلہ کیا گیا وہ د و یاپھر اس سے زیادہ سالوں سے ایک ہی سیکشن میں کام کر رہے تھے ، ان میں شکیل احمد بھٹی، طارق لطیف، عظمت شاہ، شاہد محمود، امان الحق، شہباز احمد، پرویز علی، ہارون گل، خرم شہزاد،پرکاش، افتخار عزیز، ساجدہ عفت، شائستہ پروین، محمد اجمل، اسیر حسین نقوی، نذیر احمد، اعجاز خان، مرزا محمد علی، حمیرا سرور، انعام الحق ، آصف اعوان، راجہ محمد شیراز، مدثر رضا چیمہ، محمد افضل، خرم شبیر، سعدیہ بانو،تنویراحمد ، عالیہ شاہین،یاسر خان، طارق محمود، سید الطاف شامل ہیں جبکہ د و سینئر آڈیٹر عبدالوہاب اور ثاقب شہاب شامل ہیں ۔