کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کل تک تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6لگانے کی دھمکیاں دینے والے آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں، ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل عمران خان کے پاس ہے، عمران خان کو رہا اور شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ بحرانوں کا خاتمہ ہو، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کل تک دھمکیاں دینے والے آج عمران خان سے مذاکرات کی بھیگ مانگنے پر مجبور ہوگئے، سچ ایک نہ ایک دن ضرور سامنے آتا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف نے جو لڑائی لڑی ہے وہ ذاتی فائدے کے لئے نہیں بلکہ ملک و قوم کے لئے ہے، اللہ نیت جانتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہر فورم پر تحریک انصاف اور عمران خان سرخرو ہورہے ہیں ،عمران خان کسی سے ڈیل کرنے کے بجائے اپنے تمام مطالبات منوا کر باہر آئیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں نئے اور شفاف انتخابات کرائے جائیں اور جس کو قوم منتخب کرے اسے اقتدار سونپ دیا جائے تمام بحرانوں کا حل صرف یہی ہے ۔