• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے احتجاج کیلئے ہاکی گراؤنڈ مختص کر دیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے احتجاج کیلئے ہاکی گرائونڈ مختص کر دیا ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرار بگٹی کے اسمبلی اجلاس میں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو احتجاج کیلئے کوئٹہ شہر میںایک مخصوص جگہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے احتجاج کیلئے ہاکی گرائونڈ مختص کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج سے قبل متعلقہ فورمز سے این او سی حاصل کرنا ہو گی اس کے بعد ہاکی گرائونڈ میں احتجاج کرنے کی اجازت ہو گی ۔
کوئٹہ سے مزید