• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بڑھتے بلوں نے عوام میں بے چینی پیدا کردی، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بجلی کے مسلسل بڑھتے بلوں نے عوام میں بے چینی پیدا کردی ہے اور وہ ان بلوں کی ادائیگی کی استطاعت نہیں رکھتے،لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو اس کشمکش سے نجات دلائے۔ توانائی کا شعبہ وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جو ٹیرف مقرر کر تی ہے ،انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہاریوں اور آبادگاروں کو محکمہ زراعت کے توسط سے زرعی آلات، مشینری، ٹیوب ویل، سولر سسٹم اورا سمارٹ اریگیشن سسٹم سبسڈی نرخوں پر سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہاری سہولتوں کی کل لاگت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ حکومت کو ادا کریں گے تاکہ وہ ان کے مالک بن کر انہیں اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکیں ۔یہ بات انھوں نے محکمہ زراعت اور آبپاشی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ملک بھر سے سے مزید