راولپنڈی(اے پی پی)گوادر میں نام نہاد بلوچ راجی مچی کی آڑ میں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شبیر بلوچ شہید جبکہ ایک فوجی افسر سمیت 16 جوان زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے ہجوم کی پرتشدد کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیااورکہاکہ سیکورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔