• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسلادھار بارشیں، راولپنڈی کے نالوں کی صفائی دوبارہ کرانے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)گزشتہ روز کی ہونے والی موسلادھار بارش اور نقصانات کے بعد راولپنڈی کے تمام نالوں کی صفائی دوبارہ کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔اس بات کا اعلان ایم این اے حنیف عباسی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں ارکان قومی اسمبلی ملک ابرار، چوہدری دانیال، ارکان صوبائی اسمبلی ملک افتخار، ضیاء اللہ شاہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت دیگرانتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زیادہ بارشوں کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ریسکیو 1122 کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 13 ریلیف قائم کئے گئے ہیں۔گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والی بارش 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،نالہ لئی کے کٹاریاں کے مقام پر 12 جبکہ گوالمنڈی پر 8 فٹ تک پانی کی سطح ریکارڈ کی گئی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ صادق آباد، جامع مسجد روڈ، بوہڑ بازار، کری روڈ کے تمام چھوٹے بڑے نالوں کی دوبارہ سے صفائی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید