راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ضلع چکوال، تلہ گنگ،جہلم اوراٹک میں بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیلئے کام جار ی ہے۔ پری کوالیفی کیشن اشتہار، ایولویشن اور پری کوالیفائیڈ بڈرز کیساتھ پری بڈ میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔محکمہ بلدیات آئوٹ سورسنگ سسٹم کی مانیٹرنگ ڈیجیٹل طریقے سے کریگا ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس راولپنڈی میں صفائی سروسز آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے نظام کو آوٹ سورس کرنے کے تحت مینوئل، میکینکل سویپنگ، ویسٹ کولیکشن، نالیوں کی صفائی اور ویسٹ ڈسپوزل کو یقینی بنایا جائے گا۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے بھر میں مضبوط اور مستحکم بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے۔