کوئٹہ(پ ر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور پروگرین باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ملائکہ زاہد نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سرگودھا سے تعلق رکھنے والی تین مرتبہ کی نیشنل چیمپئن عائشہ ممتاز نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پانچ مرتبہ کی نیشنل چیمپئن ملائکہ زاہد کو چیلنج کیاتھا جس میں ملائکہ زاہد نے 6 رائونڈز کے دلچسپ مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرکے پاکستان ٹائٹل مسلسل دوسری باراپنے نام کیا ۔ملائکہ زاہد اپنے کیریئر میںپروفیشنل مقابلوں میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔