• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اینڈ پی گلوبل، پاکستان کی ٹرپل سی پلس کریڈٹ ریٹنگ برقرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس کی توثیق کرتے ہوئے اسے برقرار رکھا ہے۔ ایس اینڈ پی کا کہناہے کہ طویل عرصے سے جاری معاشی بحران کے دوران قرضوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پاکستان کا انحصار بیرونی امداد پر ہے، پاکستان کو غیر ملکی فنڈز کی آمد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اعتدال کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان نے رواں ماہ کے اوائل میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ معاہدہ کیا تھا تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید