• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار واقعات پر ایران کا بیان غیرضروری ہے، پاکستان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کو تہران کا دورہ کیا اور ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ایران کے نئے صدر کو پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، نائب وزیراعظم نے نئی ایرانی انتظامیہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کی حمایت اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔پارا چنار پر ایرانی بیان کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کسی بھی انسان کا قتل ناقابل برداشت ہے ، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ذمہ دار ہے،پاراچنار واقعات پر ایرانی بیان غیر ضروری ہے ،وزارت داخلہ اس حوالے سے کام کر رہی ہےپاکستان نے ہمیشہ اپنے شہریوں کو کہا ہےکہ وہ جن ممالک میں موجود ہیں ان کے قوانین اور روایات کا احترام کریں۔

اہم خبریں سے مزید