• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش، ناصر اقبال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال بیگا اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سوئٹرزلینڈ کے رابن گڈولا سے ہوگا۔ آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے جاپان کے ٹومو اینڈو کو 0-3 سے شکست دی۔دوسرے راؤنڈ میں ناصر اقبال نے فرانس کے میلول سیانی مینکو کو شکست دی تھی۔