کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں مراکش کے بعد تاجکستان کے جوڈو کاز نے اپنے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا، تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے 66 کلوگرام کے مقابلے میں اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو ہرایا۔اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد تاجک ایتھلیٹ نے شمائلوف سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور انہوں نے اپنے اسرائیلی حریف کی طرف دیکھتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا، ان کا یہ اقدام فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا،ان سے قبل موجودہ گیمز میں مراکش کے ایتھلیٹ نے بھی اسرائیل کے شمائلوف سے ہارنے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔