• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندوق کی نوک پر حکمرانی کی پالیسی گریٹ گیم کا حصہ ہے،غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری، ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی جمیلہ بلوچ، میر اکرم بنگلزئی اور نسیم جاوید ہزارہ نے نوشکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر فورسز کی فائرنگ سے سنگت حمدان بلوچ کی ہلاکت اور متعدد نہتے بلوچ عوام کے زخمی ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر جمہوری عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جس پر فورسز نےفائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا ،بلوچستان 70 سال سے بد امنی کی آگ میں جل رہا ہے مظلوم بلوچ عوام جب بھی ظلم، بربریت، بدامنی، بے روزگاری، لاقانونیت اور ماروائے قانون و عدالت بلوچوں کو لاپتہ کروانے کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو ان کی آواز بندوق کے زور سے خاموش کرائی جاتی ہےجس سے عوام میں حکومت مخالف جذبات پروان چڑھ رہے ہیں، یہی جذبات عوام اور حکومت کے درمیان جدائی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کی نسل کشی اور بندوق کی نوک پر حکمرانی کی پالیسی بلوچستان میں جاری گریٹ گیم کا حصہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید