• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ، کورٹ فیس میں اضافے کے خلاف وکلا کی ریلی،احتجاجی اجلاس

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام حکومت پنجاب کی طرف سے کورٹ فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاجی جنرل باڈی اجلاس میں شریک رہنمائوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فنانس ایکٹ بل کے خاتمے تک جد وجہد جاری رہے گی، اگر فنانس بل واپس نہ لیا گیا تو وفاقی وزیر قانون اور وکلا اراکین اسمبلی کے بار میں داخلوں پر پابندی کا فیصلہ کریں گے، فنانس بل واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی دھرنے کوتحریک میں بدلنے کے لئے جلد پنجاب کی تمام بارز کا کنونشن منعقد کر کے پنجاب اسمبلی،وزارت قانون،ڈی سی آفس ملتان کا گھیرائو کریں گے۔بعد ازا اجلاس کورٹ فیس میں اضافہ کے خلاف چوک کچہری تک مرزا عزیز اکبر بیگ،محمد عمران خان خاکوانی،ملک سجاد حیدر میتلا،سید عارف حسن شاہ،محمود اشرف خان،سید بدر گیلانی،سید ریاض الحسن گیلانی،مہر اقبال سرگانہ،اقبال مہدی زیدی، زاکر حسین اور حفظہ رحمان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
ملتان سے مزید