• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس، سینٹ لوسیا کی جولین الفریڈ تیز ترین خاتون بن گئی، جوکووچ ٹینس چیمپئن ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس گیمز میں اتوار کو سینٹ لوسیا کی جولین الفریڈ نے خواتین کی 100میٹرز ریس جیت کر دینا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے مشہور امریکی عالمی چیمپئن شاکیری رچرڈسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 10.72 سیکنڈ میں شاندار جیت حاصل کی، ٹینس فائنل میں سربیا کےنوواک جوکووچ نے اسپین کے کارلوس الکاراز کو شکست دے کر پہلا اولمپک ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور کیریئر گولڈن سلیم مکمل کرنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔امریکا کی کرسٹن فالکنر نے اولمپک سائیکلنگ روڈ ریس میں گولڈ میڈل جیتا، سوئیڈن کی سارہ سوجوسٹروم نے خواتین پیراکی کے50میٹرز فری اسٹائل میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ،یہ ان کا پانچواں اولمپکس گیمز ہے۔ مردوں کے ہاکی کوارٹر فائنل مقابلوں میں بھارت نے سخت پنجہ آزمائی کے بعد برطانیہ کو ہالینڈ نے آ سٹریلیا اور اسپین نے بیلجیم کو شکست دے کر لاسٹ فور میں جگہ بنالی، مردوں کے فٹبال کوارٹر فائنل میں فرانس نے ارجنٹائن کو ایک گول سے شکست دی ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز میچ کے بعد لڑ پڑے، گتھم گتھا ہوگئے،اور ہاتھا پائی ہوئی۔تمغوں کی دوڑ میں چین کی سبقت برقرارہے۔

اسپورٹس سے مزید