کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ ریکوری کے جو ٹاسک محکمہ جات کے حوالے سے مقرر کئے گئے ہیں، اسے ہر صورت حاصل کیا جائے،انکی صدارت میں افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،میونسپل کمشنر صفورا ٹاؤن منور حسین ملاح سمیت مختلف محکموں کے افسران اور اراکین کونسل نے اجلاس میں شرکت کی۔