اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی دو بارہ تقرری کی منظوری دیدی ۔ نئی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے جس کا اطلاق 30جو لائی 2024 سے ہوگا۔ وزیر اعظم کے سیکر ٹری اسد الر حمٰن گیلانی نے اس تقرری کی منظوری سے سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹڈویژن کو آ گاہ کردیا ۔سیکر ٹری وزارت تعلیم کو بھی مراسلہ کی کاپی بھیجی گئی ۔یاد رہے ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت 29 جو لائی کو ختم ہوئی تھی۔نئی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن بھی جاری کیا جا ئے گا۔