• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی ایکس مل قیمت طے شدہ حد 140 روپے کلو سے تجاوز نہیں ہوئی، پسما

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پسما (پنجاب زون)ترجمان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے مقرر کردہ بینچ مارک سے چینی کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کے حوالے سے وضاحت میں کہا ہےکہ چینی کی ایکس مل قیمتیں حکومت کی طے شدہ حد 140روپے فی کلوگرام سے تجاوز نہیں ہوئیں۔ کرشنگ سیزن شروع ہونے میں دو سے تین ماہ رہ گئے، حکومت زائد چینی کی برآمد کی اجازت دے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی یقین دہانی کے مطابق تمام شوگر ملوں نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد پر حکومت کی حتمی منظوری سے قبل اپنے دیئے گئے وعدے کی مکمل تعمیل کی ہے۔ایسوسی ایشن حکومت سے اپنی درخواست کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ15 لاکھ ٹن سرپلس چینی کی جلد برآمد کی اجازت دے کیونکہ اگلے کرشنگ سیزن کے شروع ہونے میں صرف 60 سے 90 دن باقی ہیں اور یہ قومی مفاد میں ہے کہ تمام فاضل اسٹاک کو کلیئر کرایا جائے تاکہ ملوں کے پاس اگلے سیزن کی چینی کو ذخیرہ کرنے کیلئے جگہ موجود ہو۔
اہم خبریں سے مزید