• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کو 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت، مزید سماعت آج

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کو 14اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کر دی،عدالت نے درخواست گزار کو کسی اور جگہ جلسہ کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے ڈی سی لاہور کو اس درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے درخواست کو کہا کہ آپ کسی اور جگہ پر جلسہ کی اجازت کے لیے درخواست دے دیں ، وکیل نے کہا کہ ہمیں ناصر باغ یا موچی دروازے پر جلسہ کی اجازت دے دیں۔
اہم خبریں سے مزید