کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مقتول صحافی نصر اللہ گڈانی کی والدہ کی جانب سے تحفظ کے لئے درخواست پر ایس ایس پی گھوٹکی سے رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر پولیس کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پولیس کو مقتول صحافی کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے پولیس حکام سے 7روز میں تحریری جواب طلب کرلیا ۔