• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس 2 مہینے، حکومتی ریلو کٹے فوج کو ورغلا رہے ہیں، عمران خان

راولپنڈی (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو ورغلارہے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو‘میں نے کوئی غیرمشروط معافی نہیں مانگی ‘جیل سے پیش گوئی کر رہا ہوں حکومت کے پاس صرف 2مہینے کا وقت ہے‘ ان کا دھڑن تختہ ہونے والاہے‘ان بیوقوفوں کو سمجھ نہیں آرہی ‘ میرے پاس بہت وقت ہے‘صرف اور صرف پاکستان کیلئے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں‘جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا‘یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتا سکتا ورنہ ڈالا پہنچ جائے گا۔اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے‘مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

اہم خبریں سے مزید