کوئٹہ (پ ر )محکمہ کھیل بلوچستان کے زیراہتمام جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بلوچستان اسپورٹس بورڈ اور کوئٹہ وومن کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیا بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 131رنز بنائے جنت رشید نے 41رنز بنائی ۔جواب میں کوئٹہ وومن کرکٹ کلب کی پوری ٹیم صرف 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی ،جنت رشیدنے دس رنز دیکر 4 ،کلثوم نے 3اور سمعیہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جنت رشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا، اس طرح بلوچستان اسپورٹس بورڈ وومن کرکٹ ٹیم جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی چیمئپن بن گئی۔