اسلام آباد(اے پی پی)سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پرقومی ہیرو ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس عائد کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور چالیس سال بعد گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کو خوش کیا ہے۔ہفتہ کے روزایف بی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے۔حکومت پاکستان اور ایف بی آر ارشد ندیم کی طرف سے اپنا ریٹرن فائل کرنے سے پہلے اُن کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے لئے پر عزم ہیں۔اس وضاحت کے بعد اس طرح کی بے بنیاد افواہوں کا خاتمہ ہوجانا چاہئے۔