• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز دور میں ترقی جاری تھی، چند ججز جنرلز کی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر اناڑی ملک پر مسلط کردیا گیا، احسن اقبال

لاہور( ایجنسیاں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا ،لیکن چند بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا گیا، آئی ایم ایف کاکڑوا نسخہ دو تین سال کی چڑھائی ، دھرنے، لانگ مارچ ،انتشار کی سیاست نے مشکل میں ڈالا،بجلی بلوں کے بحران سےقوم کو نکالیں گے، برآمدات 100ارب ڈالر تک لیکر جائینگے، ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا تعلق وسائل سے نہیں ہوتا۔ لاہور ایکسپو سینٹر میں 16ویں فوڈ ایشیا ء انٹرنیشنل تجارتی میلہ کی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ اگر ہم آئی ایم ایف کی طرف نہ جاتے تو دیوالیہ ہوسکتے تھے، زراعت کے شعبے سے اربوں ڈالرز کی برآمدات کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ،پاکستان میں ایک نئے زرعی انقلاب کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا،اپنی محنت اور لگن سے تمغہ جیتا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کا مہینہ ہے لہٰذاہمیں سوچنا ہے پاکستان کے ساتھ بہت کچھ ہوچکا ہے،اب ہمیں چاہیے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے پوری یکسوئی سے کام کریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے کسان پیکیج کا اعلان کیا ہے ،ستمبر سے ہمارے ایک ہزار زرعی ماہرین چین جائیں گےاگر ہمارے دودھ کی پیداوار بہتر ہوجائے تو کسانوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

ملک بھر سے سے مزید