اسلام آباد ( محمد صالح ظافر) بنگلادیش نے اپنے سابق رکن پارلیمنٹ شکیب الحسن کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ اپنی قومی ٹیم کے سابق کپتان ہیں اور وہ بنگلہ دیش کی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے رکن تھے۔ ان کا تعلق مستعفی وزیر اعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے ہے۔ شیخ حسینہ کیخلاف مظاہروں کے دوران مبینہ طور پر شکیب الحسن کے آبائی قصبے ماگورا میں ان کے گھر کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ وہ جنوری کے متنازعہ انتخابات میں عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ اس وقت شکیب ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے کینیڈا میں ہیں۔