• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت کے زیراہتمام عدالتی فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)جماعت اہل سنت ملتان ڈویژن کے زیراہتمام مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور اجتماع ہوا ،علامہ مظہر سعید کاظمی نے اعلان کیا کہ اگر ہمارے مطالبات فی الفور تسلیم نہ کئے گئے تو میں جماعت اہل سنت کے لاکھوں کارکنان کو کراچی سے اسلام آباد تک احتجاج کی کال دے دوں گا۔ مولانا محمد فاروق خان سعیدی،قاری فیض بخش رضوی،محمد رمضان شاہ فیضی،وسیم ممتاز، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،قاری مطیع الرسول سعیدی،تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق،محمد ایوب مغل،محمد حسین بابر،مفتی محمد میاں نوازی،قاضی محمد بشیر گولڑوی،ڈاکٹر ارشد علی بلوچ،شیخ ذوالفقار علی رضوی،مولانا یعقوب فریدی،ملک طاہر ڈوگر، شیخ جاوید اختر،پیر عزیز رسول صدیقی،خالد محمود قریشی،سید عطاء اللہ شاہ بخاری،سردار اللہ ڈیوایا لاشاری،قاری خادم حسین سعیدی،مرزا ارشد القادری،قاری غلام شبیر سواگی،شیخ عبدالحمید ،ملک نیاز محمد بھٹہ،محمد ندیم قریشی،مولانا محمد فاروق مہروی،مفتی غلام یٰسین سعیدی،قاری شہباز اصغر قادری،صاحبزادہ فیض رسول رضوی،میاں آفاق انصاری،مفتی خورشید احمد صدیقی،رانا لیاقت،محمد آصف خان،ہاشم علی،قاری بشیر احمد قادری،قاری اللہ داد سعیدی،مولانا رکن الدین قادری،قاری محمد شبیر،شاہد شکور خان،حکیم عامر شاہ،مولانا عمران سلطانی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،مخدوم غلام مصطفی جیلانی بھی موجود تھے۔