• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرس بہاء الدین زکریاؒ پرگرینڈ صفائی آپریشن ، زائرین کیلئے کیمپس قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہاء الدین زکریاؒ ملتانی کے عرس کے پہلے روز مثالی اقدامات کئے گئے۔ اس موقع پر زائرین کی سہولت کیلئے ضلعی محکموں کے کیمپس قائم،قیام و طعام کے مثالی انتظامات کئے گئے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے دربار اور قیام گاہوں پر گرینڈ صفائی آپریشن کیا۔ اس دوران عرس رسومات میں خصوصی صفائی سکواڈ احاطے اور روٹس کی کلئیرنس میں مصروف عمل رہا اور سکولز اور کالجز میں زائرین کی قیام گاہوں پر بھی صفائی اور خصوصی دھلائی کی گئی۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے دربار احاطے میں خصوصی شکایات کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ اس حوالے سے منیجر آپریشن انوار الحق نے کہا کہ عرس کے تینوں روز 100 سے زائد سینٹری ورکرز 24 گھنٹےڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر شہر بھر میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔
ملتان سے مزید