راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کے منصوبے مکمل ہونے کی بجائے انتظامی نعروں کی شکل اختیار کر گئے اورعملی کام کرنے کی بجائے کارکردگی صرف اجلاسوں اور کاغذی کارروائیوں کی رپورٹس جاری کرنے تک محدود ہوچکی ہے۔اہل راولپنڈی کو آئی ٹی ہب کے قیام کی نوید کئی برسوں سے سنائی جارہی ہےجبکہ اس کے بعد انتظامیہ کا اپنا منصوبہ جمخانہ تقریبا تیار ہوچکا ہے۔ڈی سی کمپلیکس بھی تکمیل کے قریب ہے۔سرکٹ ہاؤس بن رہا ہےلیکن ایجوکیشنل کمپلیکس اور آئی ٹی ہب جیسے کئی منصوبے تاحال ایک خواب ہی بنے ہوئے ہیں۔سابق کمشنر کیپٹن محمود نے بھی اپنے دور میں کہا تھا کہ عمارت مکمل ہو چکی ہے جلد اس کی لیز/ نیلامی کا عمل بھی پورا جائیگا لیکن آج تک راولپنڈی کے نوجوان اس خواب کی تعبیر کا انتظار کررہے ہیں۔