• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار حکام خاموش، آن لائن کام متاثر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس پچھلے کئی روز سے سست روی کا شکار ہے، پی ٹی اے سمیت کوئی بھی ادارہ اس حوالے سے جواب دینے کو تیار نہیں ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا کے ذریعے واٹس ایپ سے کوئی چیزفوری ڈاؤن لوڈ نہیں ہو پا رہی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، ناقص نیٹ ورک کی وجہ سے جہاں لوگوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں پر فری لانسرز اور طلبہ جو آن لائن کام اور تعلیم پر انحصار کرتے ہیں، سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، گلیات اور دیگر سیاحتی مقامات پر بھی موبائل کمپنیوں کے سگنلز کے مسائل کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،اس حوالے سے بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسا نیشنل سیکورٹی کے باعث ہے، 14 اگست تک ایسے ہی چلے گا۔

ملک بھر سے سے مزید