• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ تمام ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، مولانا عبد الغفار روپڑی

لاہور(خبرنگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں ایک تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ فتنے کا دور ہے نوجوان علمائے کرام سے رہنمائی لے کر چلیں، آج خوارج کا فتنہ تمام ممالک میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، یہی لوگ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ اس موقع پر حافظ عبد الوہاب روپڑی، مولانا عبد الوحید شاہد، مولانا امجد اقبال، قاری فیاض اور حافظ عبدالظاہر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مختلف فتنے کئی شکلوں میں دنیا بھرمیں جس تیزی پھیل رہا ہے ہماری عوام اور خصوصی طور پر نوجوان اس فتنے کا شکار ہو رہے ہیں قیامت سے پہلے فتنوں کی بھرمار ہو گی ۔ان سے وہی بچے گا جو علمائے کرام کی راہنمائی میں زندگی بسر کرے گا خوارجی لوگ جہالت کے فروغ کے لیے سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے جال میں پھنسا کر اپنا شکار بنا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید