اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بعض دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور لئی نالہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ جڑواں شہروں میں دن بھر باد ل چھائے رہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 119ملی میٹر، راولپنڈی 85، اٹک 24ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔