اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر ناصربٹ نے کہا ہے کہ 28مئی کا دن پاکستانیوں کیلئے یوم تکبیرکے ساتھ ساتھ یوم بقاء بھی ہے جس کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے امریکی صدر کی دھمکیوں اور 5 ارب ڈالرکی پیشکش ٹھکرا کے انڈیا کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستا ن کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا کر ناقابل تسخیرملک بنا دیا۔ وہ یوم تکبیر کے موقع پر سجاد خان‘ شیخ ارسلان حفیظ اور دیگر کے ہمراہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو سلیوٹ پیش کرتی ہے۔