راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نےمختلف واقعات میں 6 ملزموں کوگرفتار کرکے7کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔ پولیس نے 5ملزموں سے 21لٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔تھانہ آراے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم سے تین مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔اسلام آباد پولیس نے بھی 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے46گرام آ ئس، 27بو تلیں شراب اور 6 پستول برآمد کر لئے۔ 6اشتہا ری اور عدالتی مفرور بھی دھر لئے گئے ۔ تھانہ بنی گالہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے دو ارکان سے5مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلئے ۔