اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وطن عزیز کی سلامتی اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ٹرانسپورٹرز نے نیاز احمد خان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری واجد ایوب کی قیادت میں یوم تکبیر ریلی کاانعقاد کیا جو سری نگر ہائی وے سے ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے شہریو ں نے سبز ہلالی پرچم اور سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فلک شگاف نعرے لگائے ۔