راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)جیل وارڈرزکے 2سال مدت ملازمت مکمل ہونے سے پہلے دوسرے محکموں میں تقرری کیلئے این اوسی کے اجراء پرپابندی لگادی گئی۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے صوبہ کے تمام ڈی آئی جیزجیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹس کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ مشاہدے میں آیاہے کہ نئے بھرتی ہونے والے جیل وارڈرزکو دوسرے محکموں میں بھرتی ہونے کے لئے این اوسی جاری کئے جارہے ہیں جس سے جیلوں میں وارڈرزکی کئی اسامیاں خالی ہوگئی ہیں۔اس حوالے سے ہدایت کی جاتی ہے کہ نئے وارڈرزکو ان کے حلف نامے کے مطابق مدت ملازمت 2سال مکمل ہونے سے پہلے دوسرے محکموں میں ملازمت کیلئے این اوسی جاری نہ کئے جائیں ،اس حوالے سے آپ ہدایت کی جارہی ہے کہ ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس جیل بھرتی شدہ وارڈرزکوہیڈ آفس کی اجازت کے بغیراین اوسی کا اجراء نہ کریں۔