راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ ٹریفک چالان خصوصی طور پر موٹر سائیکل والوں کے جرمانوں کو کم کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نےاپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہےکہ اس وقت مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان بزرگ بائیکیا چلا کر گھر کے اخراجات پورے کر رہے ہیں لیکن ایک دن کے دو ہزار روپے چالان سے اور موٹر سائیکل بند ہو جانے سے وہ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں ، ٹریفک پولیس کا ٹارگٹ ناکے لگا کر صرف اور صرف موٹر سائیکل والے ہوتے ہیں۔