کراچی (نیوز ڈیسک) نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز خصوصاً سیکٹر الیون اے، بی اور سیکٹر 8، 9 گزشتہ کئی ماہ سے پانی کے شدید بحران سے دوچار ہیں۔ ان علاقوں میں عموماً سپلائی کا پانی 20 سے 25 روز بعد ہی کھولا جاتا ہے اور وہ بھی سُست روی سے آتا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں پچھلے کئی برسوں سے پانی کی لائنز میں مستقل لیکیج کے سبب سپلائی کا پانی کھلتے ہی گلی، محلےتالاب کا منظر پیش کرنے لگتے ہیں۔ اہالیان نارتھ کراچی کے کئی بار باضابطہ احتجاج اور متعلقہ حکام سے تحریری شکایات کے باوجود عملہ مسلسل روایتی بے حسی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔