کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان یوتھ اتحاد کے زیراہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے بدھ کو کلی شیخاں سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دکانی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نعرے بازی کررہے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یوتھ اتحاد کے چیئرمین حافظ خلیل اللہ، ، ظہور خان بڑیچ ، ملک شاہد خان کاکڑ ، سردار ولی مروت ، اشرف خان خروٹی ، ملک اسرار ، ناصر خان ، واحد لالا اور دیگر نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ جس قدر کی جانی چاہیے یہ ملک بیش بہا قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے ، آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جس کا تحفظ اور اس کی بقاء ہماری اولین زمہ داری ہے ، ہمیں اپنے اختلافات بھلاکر اپنی قوم اور وطن کی ترقی و خوشحالی اور ملکی ترقی سالمیت اور خوشحالی کےلیے دن رات کام کرنا ہوگا ۔