• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل فیض ہمارا اثاثہ‘ انہیں ضائع کر دیا گیا‘ عمران خان

راولپنڈی (ایجنسیاں)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیض حمید ملک کااثاثہ تھا جسے ضائع کردیا گیا‘ باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کہنے پرفیض حمید کو عہدے سے ہٹایا جس پر میری سابق سپہ سالار سے سخت تلخ کلامی ہوئی تھی‘افغانستان کا معاملہ چل رہا تھا اس لئے جنرل فیض حمید کو نہیں ہٹانا چاہتا تھا‘ فوج جنرل (ر) فیض حمید سے تفتیش کر رہی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، مجھے اس سے کیا ہے؟ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کر رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن پھر یہ سب کا احتساب کریں۔ وہ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کررہے تھے ۔بات چیت سے قبل اڈیالہ جیل کے عملے نے عمران خان کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور سابق وزیراعظم کی آپس میں تلخی بھی ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے نہ روکو، یہ اوپن کورٹ ہے، مجھے میڈیا سے بات کرنے دو۔

اہم خبریں سے مزید