• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو جنرل فیض کے معاملے پر احتیاط برتنے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں انہوں نے پارٹی رہنماووں کو جنرل فیض کے معاملے پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی.

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں، پی ٹی آئی تباہی ،مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں، یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے۔ 

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، رانا ثناء اللہ ، مریم اورنگزیب ، عطاء اللہ تارڑ ، علی پرویز ملک ، بلال کیانی ،احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، اویس لغاری ،حمزہ شہباز ،سلمان شہباز ، ذیشان رفیق اور دیگر شریک ہوئے ۔

اہم خبریں سے مزید