اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ شدید طغیانی اور پنجاب کے شہری علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے متوقع خطرے سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک بیان اورچئیرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلی فون میں کہا ہے کہ استور میں پھنسے سیاح نکالیں ، متاثرہ پلوں کا متبادل راستہ فراہم کیاجائے 25 اگست تک مون سون کے متوقع شدید اسپیل کی ڈیش بورڈ سے خود نگرانی کر رہا ہوں۔