• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب میں طلبہ کیلئے 100 ارب فنڈز منظور، پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کا فیصلہ

لاہور( نمائندہ جنگ)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی، طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا- وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹوڈنٹس میرٹ سکالرشپ کی منظوری دے دی۔ 25ہزار طلبہ کےچار سالہ تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی جس کیلئے100ارب سے زائد فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں -وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا جا رہاہے،چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 60گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی-
اہم خبریں سے مزید