اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں سے وجود میں آیا، اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لئے بھی خطرناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے میں زمرد خان کو پاکستان کے یتیم بچوں کے لئے سویٹ ہوم کے اقدام کو سراہتا ہوں۔