راولپنڈی (ناصر چشتی ، خصوصی نمائندہ ) راولپنڈی میں کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ بے نطیر ہستال میں گزشتہ روز بھی ایک پازیٹیو مریض داخل کیا گیا ۔ مئی سے اب تک کانگو وائرس کے شبہ میں 12 مریض بے نظیر ہسپتال میں داخل کئے گئے جس میں سے 7 مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق 3 مریض موزی مرض سے چل بسے۔ ایم ایس ڈاکٹر رضوی کے مطابق باقی مریض صحت یاب ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر پانج مریض خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان تما مریضوں کا تعلق چکوال جہلم اور راولپنڈی کے اضلاع سے تھا۔